

Loading content...
اُن کے اصرار پر پاک معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے کنیزوں کو حکم فرمایا کہ وہ سامان جو شام سے ہمارے ساتھ آیا ہے وہ پیش کیا جائے، حکم کی تعمیل ہو گئی،جس وقت سامان کوکھولا گیا تو بیمارِ مدینہ ملکہئِ ہجر و فراق بی بی پاک صلواة اللہ علیہا کی کیفیت یہ تھی کہ وہ ایک ایک چیز کو اٹھاتیں، روتے ہوئے آنکھوں سے لگاتیں، کبھی سینہ سے لگاتیںپھر اسے رکھ دیتیں اور دوسری چیز اٹھا لیتیں،یہ سلسلہ جاری تھا کہ اچانک پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام کے اُس لباس پر نگاہ پڑی جو خون آلود تھا اور جسے انہوں نے آخری وقت زیب تن فرمایا ہوا تھا، اس پاک لباس میں وہ عبا بھی موجود تھی کہ جو خون میں غلطان تھی، جس وقت برچھی کے نشان پر نظر پڑی اور خون میں ڈوبا ہوا وہ نشان دکھائی دیا توپھر یہ منظر اتنا درد انگیز تھا کہ تڑپ تڑپ کر روتے ہوئے غش فرما گئیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار