

Loading content...
تاریخ گواہ ہے کہ پورے سات سال پاک گھر میں آگ روشن نہیں کی گئی ،پاک مستورات صلواة اللہ علیہنکی پہلی رات گھر میں روتے ہوئے گزر گئی ، کسی نے بھی گھرکے دروازے نہ کھلوائے ،صحن میں صف ماتم بچھی رہی، پاک مستورات صلواة اللہ علیہن ساری رات مرثیہ خوانی کرتی رہیں اور گریہ بھی فرماتی رہیں ، جس وقت صبح ہوئی تو شہزادہ علی اکبرعلیہ الصلوات والسلام کی پاک ہمشیر بیمارِ مدینہ صلواة اللہ علیہا پاک پھوپھی کے پاس آ کر تشریف فرما ہوئیں، انہوں نے روتے ہوئے عرض کیا پھوپھی اماں مجھے میرے بھائی کی شہادت کی تفصیل تو سنائیں، جناب شریکة الحسین صلواة اللہ علیہا نے تفصیل سنانی شروع کی گویا شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی مجلس پڑھنی شروع کی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار