

Loading content...
اِس بات کو دیکھتے ہوئے جناب سجادعلیہ الصلوات والسلام اورباقی جوانانِ بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام ایک ایک پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کو علیحدہ علیحدہ بلا کر کچھ نہ کچھ کھانے پر مجبور کرتے مگر پاک بیبیوں صلواة اللہ علیہن کی فریاد سنائی دیتی میرا لعل جس وقت ہماری پانی پر نگاہ پڑتی ہے تو ہمیں گہوارے میں پیاس کی وجہ سے تڑپتا ہوا معصوم یاد آ جاتا ہے ہماری پیاس خود بخود ختم ہو جاتی ہے ،جس وقت کھانے پر نظر پڑتی ہے تو ہمیں شام غریباں کے ڈرے ہوئے وہ معصوم یاد آ جاتے ہیں جو دشمن کے ڈر سے کھانا بھی نہیں مانگ سکتے تھے اوراِسی بھوک اور پیاس کے عالم میں دنیا سے پردہ کر گئے تھے،میرا لعل ہمیں اُن کی کمزور لاشیں کوئی بھول سکتی ہیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار