

Loading content...
مدینے کی عورتیں ایک ایک شہید کا حال پوچھ رہی ہیں،کوئی پوچھتی ہے شہزادہ علی اکبر علیہ الصلواة والسلام کس طرح شہید ہوئے تھے کوئی سوال کرتی ہے انہوں نے جنگ کیسے کی تھی، انہوں نے زین کیسے چھوڑی تھی ،اُن کی لاش اطہر کو اٹھا کر خیام میں کیسے لایا گیا تھا بس یوں ہی ایک ایک شہید کا حال پوچھا جا رہا ہے اورپاک مستورات صلواة اللہ علیہن ایک ایک شہید کا حال سنا رہی ہیں گویا ایک مجلس عزا بپا ہے تاریخ بتاتی ہے کہ یہ مجلسِ عزاء پورے تین دن اور تین راتیں جاری رہی،اِس دوران جناب سجاد علیہ الصلواة والسلام کے حکم پر پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام اور پورے مدینے کی عورتوں کا کھانا باہر سے تیار ہو کر گھر اطہر میں آتا رہا ، مگر جس وقت بھی کسی پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کے سامنے پانی آتا یا کھانا آتا تو ایک دم کہرام بپا ہو جاتا ،گویا یہ کھانا اور پانی نہیں بلکہ دکھ درد اور مصائب کی یادیں تھیںجنہیں دیکھ کر تمام مصائب تازہ ہو جاتے تھے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار