

Loading content...
مدینة الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے، ملکہ عالمین صلواة اللہ علیہا کا پاک گھر ہے، رات کے تقریباً دس بجے کا وقت ہے گھر اطہر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ،ملکہ عالمین کی پاک بہو بیٹیاں صلواة اللہ علیہن ابھی کچھ دیر پہلے ہی شام کے پُردرد سفر سے فارغ ہو کر گھر اطہرمیں واپس آئی ہیں ،مدینے کی تمام عورتیں انہیں پرسہ دینے کے لیے گھر اطہر میں جمع ہیں ایک ایک مستور باری باری آ کر پاک رسول زادیو ں صلواة اللہ علیہن کو گلے لگا کر انہیں پرسہ پیش کررہی ہے ،آلِ جناب عقیل علیہ الصلواة والسلام کی مستورات صلواة اللہ علیہامرثیہ پڑھ رہی ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار