

Loading content...
مجھے یقین ہے کہ اُس وقت شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزار اطہر سے باہر تشریف لائے ہوں گے اورانہوں نے آ کرلختِ جگر کو سینے سے لگاتے ہوئے فرمایا ہوگامیرا لعل میں دکھ درد کے اِس ظالم سفر میں ہر پل آپ کے ساتھ تھا ،ملاعینِ ازل نے جو ظلم میری پاک عترت پر کئے ہیں وہ مجھ سے پوشیدہ نہیں ہیں ،میں بھی ان تمام دکھ دردمیں برابر کا شریک رہا ہوں ، فرق یہ تھا کہ آپ شام کے درباروں اور بازاروں میں ظالمین کی گستاخیوں پر خون بہاتے رہے اور میں اپنی پاک بیٹیوں کی پاک رداؤں کو بوسے دے دے کر خون کے آنسو بہاتا رہتا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار