

Loading content...
گریہ کناں فرزند پر جس وقت جناب عالیہ بی بیصلواة اللہ علیہا کی نگاہ پڑی تو ان کی درد ناک حالت دیکھ کر پاک مخدومہ بی بیصلواة اللہ علیہا کا رخ پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاک مزار کی جانب مڑ گیا انہوں نے بیمار بیٹے کو دلاسہ دینے کی بجائے پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مخاطب ہوکر بین کیا نانا جانؐ! میں اب تک تو اپنے اس پاک لعل کو دلاسے دیتی رہی ہوں مگر جب گھر کا کوئی بزرگ موجود ہو تو کسی چھوٹے کو دلاسے دینے کا کوئی حق نہیں ہوتا ،نانا جانصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذرا اِس یتیم بیٹے کا حال تو دیکھیںدکھ درد نے اس کی حالت کیا بنا دی ہے ، پھر بین کرتے ہوئے عرض کیا اب اِس روتے ہوئے پاک لعل کو خود ہی سینے سے لگا کر دلاسہ دیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار