

Loading content...
خاندانِ بنی ہاشم علیہم الصلواة والسلام کے مردوں اور مستورات میں سے کوئی ایک فرد بھی ایسا نہ تھا کہ جو اُس وقت مسجد نبوی کے صحن میں موجود نہ ہو،یہاں ماتم ،عزادری اور پرسہ داری کے بعدپاک مخدرات عصمت صلواة اللہ علیہن روضہ اطہر کے صحن سے پاک مزارکی طرف روانہ ہوئیںیہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ مسجدِ نبوی اور روضہ نبوی کا صحن ایک ہی ہے بس اس صحن میں سے پاک مستورات پاک نانا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مزار کی طرف روانہ ہوئیں اِن مستورات کے درمیان میں جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کی خون آلود دستار اپنے سر اطہر پر موزوں فرما کر پاک پھوپھی صلواة اللہ علیہا کے ہمراہ روضہ اطہر کی طرف آ رہے تھے،اُس وقت تمام مستورات بنی ہاشم علیہم الصلواة والسلام ایک مرثیہ پڑھ رہیں تھیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار