

Loading content...
صاحب مخزن البکا لکھتے ہیں کہ جس وقت تمام پاک پردہ دار ایک دوسرے کو گلے لگا لگا کر پرسہ دے رہے تھے تو اچانک عقیلہئِ بنی ہاشم صلواة اللہ علیہا کی نظر پڑی انہوںنے دیکھا ایک قیامت کا منظر تھا کہ حرم رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جناب (ام س ل م یٰ) معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کمر جھکائے، سر اطہر خاک آلود کئے، عصا کے سہارے چلتی ہوئی برآمد ہوئیں، ان کے ساتھ ایک کنیز تھی جس کے ہاتھ میں چراغ تھا انہوں نے اس چراغ کی روشنی میں دیکھا کہ حرم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں وہ شیشی تھی کہ جو شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں خصوصی طور پر عطا فرمائی تھی، اور فرمایا تھا کہ اس میں خاکِ کربلا ہے،جب یہ خون آلود ہو جائے تو سمجھ لینا کہ میرا لعل شہید ہو چکا ہے … ان کے ایک ہاتھ میں وہ شیشی تھی اور دوسرے ہاتھ میں بیمارِ مدینہ یعنی شہزادہ علی اکبرؐ کی پاک ہمشیر کا ہاتھ تھا کمر جھکا کر آہستہ آہستہ چلتی ہوئی آ رہیں تھیں ،پاک عالیہ بی بی صلوات اللہ علیھا نے بیمار بیٹی کے چہرے پر نگاہ کی اُن کی آنکھیں برس رہی تھیں اور پاک دادی صلوات اللہ علیھا کی طرح وہ بھی کمر جھکا کر چلی آ رہی تھیںمگر آنسوؤں کی بارش ان کے قدم چوم رہی تھی پاک مستورات صلوات اللہ علیہن میں ماتم کا کہرام اٹھا صاحب مخزن لکھتے ہیںکہ جس وقت بیمارِ مدینہ پاک بی بی صلوات اللہ علیھا کی نگاہ پاک پھوپھیوں پر پڑی تو ایک بار آواز آئی ہائے او میرا مظلوم بابا ،کنیزیں سہارا دیتی رہ گئیں مگر بیمار بی بی نے غش زدہ ہو کرزمین کو زینت بخشی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار