

Loading content...
جمعةالمبارک کا سورج غروب ہو چکا ہے،ہفتے کی رات شروع ہو چکی ہے نمازِ عشاء کا وقت ہے ، مدینے کی گلیوں میںایسا کہرام بپا ہے کہ دیواریں ہل رہی ہیں کیونکہ شام کے پُر درد سفر کی تھکی ہوئی پاک مخدراتصلواة اللہ علیہن کے محمل آہستہ آہستہ مزارِ رسولصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب بڑھ رہے ہیں، ان محملوں کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں مدینے کی عورتیں بال کھول کر ماتم کرتی ہوئی آ رہی ہیں،ابھی روضۂ نبوی کچھ دور تھا کہ محملوں میں سے حکم دیا گیا کہ اب محمل یہیں بٹھا دیے جائیں ،ہم یہاں سے پیدل چلتے ہوئے پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پرسہ دیں گے ، اب ظالم شام کی نگری نے ہمیں پیدل چلنا سکھا دیا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار