

Loading content...
پردہ دارانِ بنی ہاشم علیہم الصلواة والسلام جس وقت ایک دوسرے سے گلے لگے تو ان کی آہ و فغاں سے مدینے کے درو دیوار متزلزل ہوئے ، ملکہئِ دوجہاں جناب سیدہ صلواة اللہ علیہا کی پاک دخترانصلواة اللہ علیہن نے باری باری جناب ام العباؐس صلواة اللہ علیہا کو گلے لگایا، کافی دیر تک پرسہ داری اور گریہ و زاری ہوتی رہی، جس وقت تمام پردہ داروں نے ایک دوسرے سے ملنے کی حسرت مٹا لی تو اُس وقت جناب ام العباؐس صلواة اللہ علیہا نے معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا سے دریافت فرمایا اے پاک معظمہ کی پاک بیٹیصلواة اللہ علیہا آپ مجھے یہ تو بتائیں کہ اُس وقت میرا غازی کہاں تھا جس وقت امت ملعون ظلم برسا رہی تھی آنسو صاف کرتے ہوئے فرمایا کہ اب میں ساری زندگی اسے بیٹا نہیں کہوں گی کیونکہ اس نے ماں کی لاج نہیں رکھی،لیکن آپ مجھے یہ تو بتائیں کہ اس کی زندگی میں شامی ملاعین نے آپ کے خیام تک آنے کی جرأت کیسے کر لی اورجس وقت وہ ملعون خیام کے دروازے پر پہنچے تو اس وقت غازیؐ خاموش کیسے رہ گیا ،ملعون بے وارث سمجھ کر مسافروں پر ظلم کرتے رہے اور غازی خاموش رہا یہ بات میری سمجھ میں نہیں آ رہی اور یہ دکھ میرے جگر کو کھائے جا رہا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار