

Loading content...
اِدھرجس وقت یہ پاک قافلہ مدینہ شہر میں داخل ہوا تو گھر اطہر میں موجود پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کو کنیزوں نے یہ اطلاع دی کہ قافلہئِ تسلیم و رضا کے محمل اب شہر میں داخل ہو چکے ہیں، اِس وقت بنی ہاشم علیہم الصلواة والسلام کے تمام پردہ دار صلواة اللہ علیہن پرسہ دینے کے لئے گھر اطہر سے برآمد ہو کر مسجد نبوی کے صحن میں آ گئے اور یہیں انتظار میں بیٹھ گئے ، اس وقت شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی پاک بہن صلواة اللہ علیہااور آلِ عقیل علیہم الصلواة والسلام اور آل جناب جعفر طیار علیہم الصلواة والسلام کی تمام پاک پردہ دار صلواة اللہ علیہن اور ساری آل عبدالمطلبعلیہ الصلواة والسلام کی مستورات مسجد میںانتظار فرما تھیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار