

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِس شان وشوکت کے ساتھ مکہ میں داخل ہوئے کہ سارا شہر ساتھ ساتھ چل رہا تھا نعرہ ہائے تکبیر کی صدائیں عرش اِلٰہی کے بوسے لے رہی تھیں، وہ پاک ذات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ جنہیں آٹھ سال قبل انتہائی بے سروسامانی کے عالم میں وطن سے نکلنے پر مجبور کر دیا گیا تھا، آج وہی شاہانہ انداز میں، بڑی عظمت وشان اور دبدبہ و جلال اِلٰہی کے نورانی پردوں میں ملبوس ہو کر اپنے وطن مالوف مکہ مکرمہ میں واپس تشریف لائے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار