

Loading content...
مکہ کی عورتیں اپنے گھروں کی چھتوں پر سوار ہو کر یہ مناظر دیکھنے میں مصروف تھیں پیدل فوج کے سمندر کے درمیان میں ایک سرخ رنگ کی ناقہ تھی جس کے اوپر شہنشاہ انبیائ، سرورِ دوجہاں، سلطانِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جلوہ افروز تھے ،ناقہ کی مہار جنا ب سلمانِ محمدی سلام اللہ علیہ کے ہاتھ میں تھی ، اُس کے چاروں طرف بے نیام تلواروں کی باڑ لگی ہوئی تھی، شجاعتوں کے اِس سمندر میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناقہ پر ایسے سوار تھے کہ وہ خودناقہ کی اگلی طرف سوار تھے اورپوری ناقہ نئی نویلی دلہن کی طرح سجی ہوئی تھی اور جس وقت ناقہ چلتی تھی تو اس کے ہر ہچکولے کے ساتھ شہناہِ انبیا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک شعر تلا وت فرمارہے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار