

Loading content...
ان کے پیچھے پانچ سو گھوڑا سواروں کا ایک اوردستہ ظاہر ہوا، جن کے ہاتھوں میں نیزے تھے اور ان کے نیزوں کی انیاں سورج کی کرنوں کے ساتھ آنکھیں لڑانے میں مصروف تھیںاور ان کی زرہ بکتر کے ساتھ آراستہ سینے کو دیکھ کر پہاڑوں کے دل دھڑکنے لگ جاتے تھے ، ابوسفیان نے پھر پوچھا کہ یہ کس قبیلہ کے مستانے جوان ہیں؟ اسے بتایا گیا کہ یہ بنوکعب کے جاں نثار جوان ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار