

Loading content...
ان کے پیچھے تین سو گھوڑے سوار داخل ہوئے ،جن کی پشت پر تیروں سے بھرے ترکش اور کندھوں پر خم زدہ کمانیں تھیں، اُن کے گھوڑے یوں اٹھلا اٹھلا کر چل رہے تھے کہ جیسے دریا کی موجیں ساحل کے ساتھ اٹھکیلیاں کرتی ہیں اوران کے گھوڑوں کے منہ میں موجود لگاموں کی کڑیوں سے پر وقار جھاگ یوں نظر آ رہی تھی کہ جسیے دریا کی لہروں پر جوش کی وجہ سے جھاگ تیرتی ہے ، ابوسفیان ملعون نے پوچھا کہ یہ کون آ رہے ہیں؟جناب عباس نے بتایا کہ ان کے درمیان میں آنے والے علمدارِ لشکر پر نظر کر لو سب کچھ سمجھ آ جائے گا، ان نے نگاہ کی تو دیکھا کہ جناب ابوذر غفاری شانے پر علم سجا کر اس لشکر کے درمیان میں آ رہے تھے، علم کا فرا اِن کے خُود کے بوسے لیتا ہوا آ رہا تھا ،ابو سفیان ملعون نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ کیا یہ سب بنی غفار کے جوان ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار