

Loading content...
ابو سفیان ملعون نے پوچھا یہ کون آ رہے ہیں جناب عباس نے بتایا کہ یہ بنی سُلیم کے جی دار آ رہے ہیں ان کے پیچھے سے پانچ سو گھوڑا سوار ظاہر ہوئے جنہوں نے نیزے بلند کئے ہوئے تھے ، جن کے خودوں کی چمک کعبة اللہ کی دیواروں کے بوسے لے رہی تھی ان کے گھوڑے جھوم جھوم کر چل رہے تھے اورلگاموں کی کڑیاں ایسے کھنک رہی تھیں کہ جیسے کسی نئی نویلی دلہن کے چلنے سے اُس کی چوڑیوں کی جھنکار خوشی کی پیام بر بن کر کانوں میں رس گھولتی ہے،ابوسفیان اور تمام رؤسائے مکہ نے پوچھا کہ یہ کس کا دستہ آ رہا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار