

Loading content...
اس کے بعد شہنشاہ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکہ کی تیاری کا حکم دیا اور سنہ آٹھ 8 ہجری ماہِ رمضان میں مکہ کی جانب روانگی ہوئی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دس ہزار کا لشکر جرار تھا ،جس وقت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام مرالظہران پر پہنچ کر قیام فرمایاتو ابوسفیان ملعون رات کو جاسوسی کی غرض سے ادھر آ نکلا ، اصحابِ رسولؐ نے اسے پہچان لیااور جب اس کا تعاقب کیا گیا تو وہ ملعونِ ازل بھاگ کر عباسی خاندان کے مورث اعلیٰ عباس صاحب کے خیمے میں چھپ گیا ، اُس نے ملعون کو للکارا اور اسے کہا کہ او ملعون اب تیرابچنا محال ہے چل اب میں تجھے شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کرو ںہو سکتا ہے وہ تجھے امان دے دیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار