

Loading content...
سب سے پہلی ہستی ہیں شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنہیں کفارِ مکہ نے وطن میں نہ رہنے دیا ،بظاہر بڑی بے سرو سامانی کے عالم میں انہیں اپنا وطن مالوف یعنی مکہ چھوڑنا پڑا ، پھر چھ سال تک تو وطن واپسی کے حالات ہی پیدا نہ ہو سکے ،سنہ چھ 6 ہجری میں انہوں نے اپنے اصحاب کے ساتھ حج کرنے کا پروگرام بنایا اور اصحاب کو حکم دیا کہ کوئی اپنے ہتھیار ساتھ لے کر نہ جائے مگر مقام ذوالحلیفہ جومدینے سے چھ میل دور ہے وہاں پہنچے تو ربِ ذوالجلال والاکرم کی طرف سے وحی آئی کہ آپ فوراً مدینے سے ہتھیار منگوالیں اور بغیر ہتھیار کے دشمنوں میں جانا مناسب نہیں ہے ، اِس حکم کے تحت ہتھیار منگوائے گئے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار