

Loading content...
کتبِ تاریخ میں ہمیں یہ تو ملتا ہے کہ مدینے کی عورتیں پرسہ داری کیلئے حاضر ہوئی تھیں، مگر تاریخ یہ نہیں بتاتی کہ اِن مستورات کے سامنے جنابِ شریکة الحسین صلواة اللہ علیہا نے مظلوم بھائی کی شہادت کیسے بیان فرمائی ؟ شام غریباں کے حالات کس طرح بیان کئے ؟ کوفہ و شام کے بازاروں اور درباروں کا احوال کس طرح بیان فرمایا؟ دربار کی پیشیوں کا حال کس طرح دیا ؟… قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیھا نے یہ ضرور فرمایا ہو گا کہ جس طرح ہمیں بازاروں اور درباروں میں لے جایا گیاہے ، خدا کرے کسی شریف زادی کو کبھی ان مراحل سے نہ گزرنا پڑے، جب ہمارا قافلہ بازارِ شام میں داخل ہوا تو سامنے لاکھوں تماشائی موجود تھے، جو ڈھول، تاشے، دفیں اور طنبور بجا رہے تھے، وہاں کی عورتیں ہماری زیارت کیلئے مکانوں کی چھتوں پر سوار تھیں ،تمام پاک مستورات صلواة اللہ علیہن گھبرائی ہوئی تھیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار