

Loading content...
جناب امام سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کی نظر جس وقت اُن نوجوانوں پر پڑی تو آپ سے رہا نہ گیا، فوراً کرسی سے اٹھے، چند قدم چل کر اُن کا استقبال کیا اور روتے ہوئے فرمایا کہ آپ جنہیں اپنا دوست نہیں بلکہ بھائی سمجھتے تھے، اُس بھائی نے بھی آپ کو فراموش نہیں کیا ، حتیٰ کہ انہوں نے اپنی وصیت میں مجھے فرمایا تھا کہ بھائی! آپ جب واپس مدینہ جانا تو میرے تمام دوستوں کو میری طرف سے بہت بہت سلام کہنا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار