

Loading content...
جس وقت افصح الفصحاء امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام نے خطبے کا اختتام فرمایاتو سب سے پہلے صوحان بن صعصعہ بن صوحان نے اٹھ کر اپنی طرف سے اظہارِ معذرت کرتے ہوئے ندامت آمیز لہجہ میں عرض کیا میرے آقاؐ! مجھے اس بات کا بہت افسوس ہے کہ میں آپ کے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام پر اپنی جان قربان نہیں کرسکا کیونکہ بیماری کی وجہ سے میں زمین گیر تھا اور اب تک چلنے پھرنے سے عاجز ہوں ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار