

Loading content...
ملاعین کوفہ و شام نے شقاوتِ قلبی کی انتہا کرتے ہوئے ہمارے پاک خانوادہ کو جو دکھ دیئے ہیں، ہم نے توہر قدم پر صبر خداوندی کا مظاہرہ فرمایا ہے،کیونکہ ہم نے اپنا فیصلہ اس خالق کائنات پر چھوڑ دیا ہے کہ جو عادلِ حقیقی ہے ،جس کی پاک بارگاہ میں سے کوئی مظلوم عدل و انصاف سے محروم نہیں گیا ،یاد رکھو کہ ایک نہ ایک دن ہمارے پاک منتقمِ حقیقی مطلع ولایت کے بارہویں تاجدار، فلک امامت کے مہر درخشاں، اور عدل گستر جہاں عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور پر نور ہونا ہی ہے،اُس وقت انشاء اللہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہمارے دشمنوں سے شدید ترین انتقام لیا جائے گا اور ہمارے ویران گھر یقینا دوبارہ آباد ہوں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار