

Loading content...
فرمایا وہ کون سادل ہے جو اِس درد کی تڑپ سے تھرایا نہیں ہے؟ وہ کون سی آنکھ ہے جس نے اس دُکھ پر اشک فشانی نہیں کی، وہ کون سا آسمان ہے جو اس عظیم دکھ پر متزلزل نہیں ہوا ؟، وہ کون سا سمندر ہے کہ جس کی موجوں نے ماتم برپا نہیں کیا؟ ملکوت ارض و سماء میں سے کون ہے کہ جس نے سوگ نہیں منایا ہے؟، اس دھرتی کی شش جہات میں سے کون سی وہ سمت ہے کہ جس نے یہ درد نہیں اپنایا؟ وہ کون سا ایسا شجر ہے بلکہ اس شجر کی کون سی ایسی ٹہنی ہے کہ جس نے یہ درد محسوس نہ کیا ہو ؟ وہ کون سا ایسا سمندر ہے کہ جس کی مچھلیوں کا جگر اس غم نے نہ ہلایا ہو ؟وہ کون سا ایسا دل ہے جو اِس درد کو سن کر پھٹ نہ گیا ہو اور کون سی ایسی آنکھ ہے جو اشکبار نہیں ہوئی…؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار