

Loading content...
حمد ہے اُس ذات کی جو اپنے مقامِ بعید کے ساتھ اعلی ترین بلندیوں پر واقع ہے ، اور اپنے مقام قرب کے سبب مخلوق کی سرگوشیوں کے دائرے میں موجود ہے،ہم ان عظیم دُکھوں، کمر شکن مصائب، جگر فگار دردوں اور بے انتہا غم و آلام پر اس کی حمد بجا لاتے ہیں،ایھاالناس! ہم اس ذات کی ان دردوں میں مبتلا فرمانے پر بھی حمد کرتے ہیں لیکن تم لوگوں کومعلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کی شہادت کی وجہ سے اسلام کی دیواروں میں شدید رخنہ اور شگاف پیدا ہو گیا ہے ، امت نابکار نے انہیں شہید کیاہے اور ان کی عترتِ طاہرہ یعنی اُن کی پاک مستورات صلواة اللہ علیہن اور ان کے معصوم نونہالوں کو اسیر مصائب کیا ہے اور اُن کے سر اقدس کو طورِ سناں پر سوار کر کے نہ جانے کتنے شہروں کی گلیوں میں پھرایا گیاہے، یہ وہ عظیم مصیبت ہے کہ جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار