

Loading content...
بشیر کہتا ہے کہ میں بھی خیمۂ اطہر کے باہر انتظار میں کھڑا ہوگیا یہ منظر اتنا درد ناک تھا کہ میں بھی سرجھکا کر رونے میں مصروف تھا،اچانک آہ و بکاء کی آواز بلند ہوئی ، اُس وقت میں نے دیکھا کہ ایک غلام نے امام علیہ الصوات والسلام کے خیمے کا پردہ اٹھایا پھر اُس کے بعد امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی پاک دستار کے مظلوم وارث علیہ الصلواة والسلام اپنے خیمے میں سے برآمد ہوئے ایک غلام ان کے پیچھے پیچھے کرسی لئے باہر آیا ، امام پاک علیہ الصلواة والسلام کی کیفیت یہ تھی کہ اُن کی آنکھوں پر رومال تھا ضبط کرنے کی بہت کوشش فرما رہے تھے مگر بار بار رومال بدلنا پڑ رہا تھا کیونکہ ایک رومال آنسوؤں سے تر ہو تا تو پھر دوسرا استعمال فرماتے ، غلام نے خیمہ ء اطہرکے سامنے کرسی رکھ دی اور آپ کرسی پر جلوہ افروز ہوگئے، مگر حالت یہ تھی کہ خود کرسی پر تشریف فرما ہیں اور آنکھوں پر رومال ہے اُن کی کیفیت دیکھ کر لوگ زمین پر ٹکریں مار رہے تھے ،ایک قیامت کا منظر تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار