

Loading content...
بشیر کہتا ہے کہ جیسے ہی میں نے اُن کے قیام کا محل وقوع بتایا، پہلے تو لوگ میرے ساتھ آ رہے تھے لیکن پھر وہ مجھے چھوڑ کر باہر کی طرف دوڑے، اس کے بعد مجھے شہنشاہِ وفا علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدہ ماجدہ صلواة اللہ علیہا کی طرف سے حکم پہنچا اور میں ان کی پاک بارگاہ میں درِ اطہر پر حاضر ہوگیا،پھر وہاں سے رخصت ہونے کے بعد میں اپنی سواری پر سوار ہو کر جلدی سے روانہ ہوا کہ میں بھی امام علیہ الصلواة والسلام کی خدمت اقدس میں پہنچ جاؤں، مگر جس وقت میں شہر سے باہر آیا تو میں نے دیکھا لوگوں کاایک سمندر موجزن تھا، گریہ و بکاء کی آواز سے کان پڑی آواز بھی سنائی نہیں دیتی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار