

Loading content...
پھر فرمایا میرا لعل آپ ہمارے امامِ زمانہ علیہ الصلواة والسلام ہیں، چچا ہونے کے باوجود میں آپ کا مطیع و فرمانبردار ہوں، اس لئے اپنے عزائم سے آپ کو قبل از وقت آگاہ کر رہا ہوں کہ اگر میرا بس چلا تو میں ظالمینِ کوفہ و شام سے انتقام لینے کی پوری کوشش کروں گا ، آپ مجھ پر اتنی مہربانی ضرور فرماناکہ کبھی بھی امامِ زمانہ کی حیثیت سے مجھے روکنے کی کوشش نہ کرنا، ان آلام و مصائب کا کلی انتقام تو ممکن ہی نہیں ہے البتہ اب میں اُس وقت واپس آؤں گا کہ جس وقت ممکنہ حد تک حسرتِ انتقام مٹا لوں گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار