

Loading content...
جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلواة والسلام اور جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کے خیمے میںآ گئے ،اُدھر پاک پردہ دارانِ وحدت صلواة اللہ علیہن کویہ اطلاع ملی کہ جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلواة والسلام باہر تشریف لا چکے ہیں ، معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے روتے ہوئے فرمایا کوئی جا کر میرے بھائی محمدؐ حنفیہ علیہ الصلواة والسلام سے کہے کہ وہ حرم سرا میں بھی تشریف لے آئیں اور آ کر پاک بھتیجے علیہ الصلواة والسلام کی طرح دردرسیدہ بہنوں کو بھی سینے سے لگائیں، پاک بھابیوں کو دلاسے دیں، میرا دل اپنے مظلوم بھائی کیلئے بہت زیادہ اُداس ہے، وہ کم از کم ایک مرتبہ توانہی کی طرح ہمیں اپنے سینے سے لگائیں شاید ہمارا حزن و ملال کچھ کم ہوجائے …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار