

Loading content...
مدینے کی گلیوں میں گریہ کناں لوگوں کا ایک دریا بہہ رہا تھا ،جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام اور جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام اپنے اپنے گھوڑوں پر سوار ہو کر لوگوں میں سے گزرتے ہوئے آہستہ آہستہ تشریف لا رہے تھے ،جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلواة والسلام کا سر جھکا ہوا تھا آنکھوں سے جاری ہونے والے آنسوئوں کی کیفیت یہ تھی کہ گھوڑے کی زین گیلی ہوتی آرہی تھی جس وقت مدینے کے باب الکوفہ کے باہر پہنچے تو سامنے پاک مخدراتِ عصمت صلوات للہ علیہین کے خیام نظر آئے جن کے باہرسیاہ علم نصب تھے، انہیں دیکھ کر برداشت نہیں کر سکے ایک بار فرمایا ہائے حسینؐ اور غش کھا کر گھوڑے کی زین سے زمین پر آ رہے ،لوگوں نے بڑھ کر آپ کا سر آغوش میں لیا، رخ انور پر پانی چھڑک کرہوش میں لانے کی کوشش شروع کر دی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار