

Loading content...
روضہ نبوی کا صدر دروازہ ہے، اہل مدینہ بشیر ابن جزلم کا درد ناک خطبہ سن کر باہر نکل رہے ہیں، ہر شخص کو باب الکوفہ پہنچنے کی جلدی ہے اس لئے ہر کوئی دوسرے سے قدم بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے ،تمام لوگوں پر عجیب درد کی کیفیت طاری ہے،کئی رو رہے ہیں کئی ماتم کر رہے ہیں ، مدینے کی عورتیں سر کے بال کھول کر بین کرتی ہوئی آرہی ہیں ، کیونکہ مدینے کی شہزادیاں صلواة اللہ علیہن شام کے صدمات کو جگر میںسمو کر مدینہ کے باہر باب الکوفہ کے سامنے قیام پذیر ہیںاور یہ سب لوگ انہیں پرسہ دینے کے لئے باب الکوفہ کی جانب رواں دواںہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار