

Loading content...
جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ آپ کی پاک بہنیں صلواة اللہ علیہن یہاں سے نو بھائیوں کے ساتھ روانہ ہوئی تھیں اور آج جس وقت واپس آئی ہیں تو ان کے ساتھ ایک بھائی بھی نہیں ہے ،انہیں سارے سفر میں یہی آس رہی ہو گی کہ ہمارے ایک پاک بھائی تو مدینے میں موجود ہیں ہم انہیں مل کر تمام بھائیوں سے ملنے کی حسرت مٹا لیں گے اس لئے آپ کا اُن کے پاس ملنے کے لئے جانا بہت ضروری ہے ،جناب محمد حنفیہ علیہ الصوات والسلام فرماتے ہیں کہ آپ بھی سچ فرما رہے ہیں مگر یہ بھی تو سوچیں کہ میں کس طرح جا کر اپنی بہنوں کو منہ دکھاؤں،کس طرح انہیں بھائیوں بیٹوں بھتیجوں کا پرسہ دوں اورانہیں پرسہ دینے کے لئے الفاظ کہاں سے لاؤں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار