

Loading content...
جناب عبداللہ علیہ الصلوات و السلام نے دیوار چھوڑکر اٹھنے کی کوشش کی لیکن اٹھ نہیں سکے زمین پر گر گئے ، بشیر نے دست بستہ عرض کیا اگر اجازت ہو تو میں کچھ مزید حالات عرض کروں، جناب محمد حنفیہ علیہ الصلواة والسلام نے اشارہ کیا، بشیر نے منہ پر ماتم کرتے ہوئے عرض کیا آقا!خدا کی قسم وہ ایک قیامت خیز منظر تھا ، جس وقت مخدراتِ عصمتِ توحید صلواة اللہ علیہن بازار میں داخل ہوئے تو لاکھوں کی تعداد میں تماشائی وہاں موجود تھے، رقص و سرود جاری تھا، طبل و ناقوس بجائے جا رہے تھے، سرعام شراب پی جا رہی تھی، ہر طرف سے ملاعین طنزیہ قہقہے لگا رہے تھے، ملکہئِ عالمین صلواة اللہ علیہا کے پاک پردہ کی وارث و مالک مستورات صلواة اللہ علیہن جب ایسے نجس ترین ماحول میں داخل ہوئیں تو آپ کے لخت جگر امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام کی آنکھوں سے خون کے آنسو ساون کی بارش کی طرح برس رہے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار