

Loading content...
اے ملکہئِ عالمین معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا! نوکر کو معاف فرما دینا آپ کے غلام کا کوئی قصور نہیں تھا بلکہ آپ کے پاک فرزند علیہ الصلواة والسلام نے اپنی آنکھوں کے سامنے پابندِ امر کر کے غلام کی شہادت کو پسند فرمایا ہے،اے پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا اگر آپ کے غلام کے پاس تلوار ہوتی تو نہ اکبر کے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام شہید ہوتے نہ کربلا میں خیام کو ٹھنڈا کیا جاتا نہ آپ کی بہو بیٹیوں صلواة اللہ علیہن کو شام جانا پڑتا، آپ مالک جو ہیں وہ تو غلام بھی آپ کا تھا امر کی پابندیوں میں اُس کے بازو بندھے تھے ،اے پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا مجھے اپنے بیٹے کی شہادت کا توکوئی افسوس ہی نہیں ہے ،میرے لاکھ عباس ہوتے تو میں انہیںقربان کر دیتی مگر آپ کی کسی کنیز کی نعلین کو بھی شام نہ جانے دیتی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار