

Loading content...
بشیر نے عرض کیا میں اُس وقت یزید ملعون کے دربار میں موجود تھا اور دیکھ رہا تھا کہ جس وقت وہ تین ملعون آئے تھے اور ایک دوسرے سے بڑھ کر فخریہ انداز میں انعام طلب کر رہے تھے، میں کیسے عرض کروںکہ جس وقت پاک بہنوں کے سامنے ان کے بھائیوں کے قاتل انعام طلب کر رہے تھے اور پھر وہ ملعونِ ازل اُن پر انعامات و نوازشات کی بارش کر رہا تھا، اُن کے کارناموں کو سراہتے ہوئے اُن ملعونوں کو دستارپہنا رہا تھا،وہ کیسا قیامت خیز منظر تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار