

Loading content...
پاک شہزادہ عبید اللہ گھر پہنچے اور آکر اپنی پاک دادیصلواة اللہ علیہا کی آغوش میں گر گئے اور رو رو کر انہیں بتایا کہ دادی ماں! میں نے سُنا ہے کہ مدینے کے سردار واپس آ گئے ہیں لیکن میرے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام واپس نہیں آئے ہیں، دادی جان اب آپ میرے سر میں خاک ڈال دیں کیونکہ میں یتیم ہو چکا ہوں،خدا جانے میرے پاک بابا کو ہمارے سردار ہمارے آقا ومولا علیہ الصلواة والسلام نے کیوں نہیں بچایا، ہم تو عقیلہئِ بنی ہاشم معظمہ کائنات پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کے نوکر تھے، خدا جانے ان کے بے کراں کرم سے کیوں اور کیسے محروم ہو گئے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار