

Loading content...
بشیر کہتا ہے کہ یہ سنتے ہی میں فوراً سواری سے نیچے اتر آیا ،ان کے قریب جا کر پیشانی پر بوسہ دیا پھر پوچھا کہ آپ اِس وقت شہر سے باہر تنہا کیوں تشریف فرما تھے ؟ پاک شہزادے علیہ الصلواة والسلام نے جواب دیا کہ جب میرے آقا و مولا امام حسینؐ علیہ الصلواة والسلام کربلا روانہ ہوئے تھے تو اس وقت وہ اپنی ایک بیمار دختر صلواة اللہ علیہا کو گھر چھوڑ کر روانہ ہو گئے تھے اور اُس پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا کو اپنے بھائی شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کے ساتھ بے پنا ہ محبت تھی جس کی وجہ سے وہ دن رات گھر کے دروازے پر بیٹھ کر گریہ فرماتی رہتی تھیں، میں نے اُن سے عرض کیا تھا کہ آپ اِس طرح دروازے پر بیٹھ کر شبیہہ پیغمبر علیہ الصلواة والسلام کا انتظار نہ فرمایا کریں ، یہ ڈیوٹی میں کروں گا اور شہر سے باہربیٹھ کر آپ کے پاک بھائی کا انتظار کروں گا، مگرمیری شرط یہ ہے کہ جب تک میں واپس نہیں آؤں گا آپ روئیں گی نہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار