

Loading content...
اسی طرح ایک ایک چیز کو یاد کر کے پاک مستورات صلواة اللہ علیہن گریہ فرماتے رہے ، مستورات صلواة اللہ علیہن خیام کے اندر تشریف لے آئیں تو امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام کاخیمہ باہر والی قنات کے ساتھ لگایا گیا، آپ کچھ دیر تک تو گریہ کناں رہے، یاقوت بیز اشکوں کے آبِ بقا سے مدینہ کی سنگلاخ زمین کی آبیاری کرنے کے بعد ایک غلام کو حکم فرمایا کہ جو فوجی دستہ شام سے ہمارے ساتھ آیا ہے ان میں ایک نوجوان سپاہی ہے جس کا نام ہے بشیرابن جزلم ابن شتر اسدی اُسے ہمارے پاس بلا کر لے آؤ، جس وقت بشیر ابن جزلم سرِ نیاز جھکائے حاضرِ بارگاہِ امامت ہوا تو امام علیہ الصلوات والسلام نے بجھے بجھے سے لہجہ میں فرمایا کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار