

Loading content...
حکم کی تعمیل میں محملوں کو بٹھا دیا گیا اور خیام ایستادہ کئے جانے لگے، خیام نصب ہوتے دیکھ کر معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو وہ وقت یاد آ گیا کہ جب پردوں کے ضامن شہنشاہِ وفا علیہ الصلواة والسلام نے اِس مقام پر خیام لگائے تھے، قناتیں آراستہ ہونے لگیں تو شبیہہ پیغمبر شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام یاد آگئے انہوں نے روتے ہوئے پاک مستورات صلواة اللہ علیہن سے فرمایا کہ مجھے آج بھی پیکرِ ادب و حیا شہنشاہِ وفا علیہ الصلواة والسلام خیام لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ کیسے انہوں نے ایک ایک خیمے کی عمود کے ساتھ ماتھا لگا کر آنسو بہائے تھے وہ تمام مناظر میری آنکھوں کے سامنے آ گئے ہیں مجھے اپنا آباد و شاد گھر یاد آ گیا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار