

Loading content...
المختصر! جس وقت فصیلِ مدینہ کی دیواریں نظرآئیں تو جناب سجاد علیہ الصلواة والسلام نے پاک پھوپھی صلواة اللہ علیہا کو اطلاع دی کہ اب مدینے کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ہیںاُس فاتح شام بی بی پاکصلواة اللہ علیہا نے فرمایا میرا لعل جوغیر لوگ ساتھ ہیں، انہیں فرمائیں کہ وہ ذرا ایک طرف ہٹ جائیں کیونکہ ہم اپنے پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شہر کی زیارت کرنا چاہتے ہیں، جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کے حکم پر جس وقت تمام لوگ دور ہٹ گئے تو اُس وقت پاک محمل کا پردہ ہٹا جناب شریکتہ الحسین صلواة اللہ علیہا کی نظر مدینے کے در و دیوار پر پڑی تو صبر و ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے ، بے ساختہ لب ہائے اطہر سے بین نکلا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار