

Loading content...
13یا 20شعبان 61 ہجری بمطابق7 یا 14مئی 681 عیسوی بروز جمعہ ،مدینہ منورہ سے شمال مشرق کی جانب معدن النقرہ کے راستے پر ایک کارواں مسلسل مصروف ِسفر ہے جو کوفہ سے مدینہ کی طر ف آرہا ہے،جمعہ کے دن کا پہلا پہر ہے اور یہ قافلہ مسلسل مصروفِ سفر ہے،اِس قافلے میں کئی محمل ہیں جن پر سرپوش لگے ہوئے ہیں جن کے رنگ سیاہ ہیں ان محملوں کے پیچھے کئی سامان بردار اونٹ ہیں جن پر سامانِ سفر لَدا ہوا ہے، ان محملوں کے ساتھ کئی گھوڑے سوار بھی ہیں اور اس قافلے کے چاروں طرف کچھ فاصلہ رکھ کر کئی گھوڑا سوار فوجی بھی ساتھ ساتھ چلے آ رہے ہیں ،اس فوجی دستے کا سالار نعمان بن بشر انصاری ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار