

Loading content...
میں نے خود تو کسی کتاب میں نہیں پڑھا مگر متقدمین ذاکرین یہ بیان فرماتے تھے کہ جس وقت بیمارِ مدینہ بی بی پاک صلواة اللہ علیہا شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام کا جھولا لگانے لگیں توتین مرتبہ کوشش کرنے کے باوجود گہوارا نہ لگایا جا سکا، کیونکہ گہوارے کی ڈوریاں خود بخود کھل جاتی تھیں، اُس وقت معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا روتے ہوئے پاک نانی ام المومنین صلواة اللہ علیہا کے پاس آئیں اور فرمایا نانی جان ! دعا فرمائیں کہ خدا خیر کرے، میرا صغیر بھائی خیریت سے ہو اور اپنی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا کو ہمیشہ نصیب رہے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار