

Loading content...
میں سمجھتا ہوں کہ اُس اطلاع کے بعد جب تک قافلہ پاک آیانہیں ہوگا، بیمارِ مدینہ بی بی پاک صلواة اللہ علیہا اپنی پاک پھوپھی صلواة اللہ علیہا سے یہی گفتگو فرماتی رہی ہوں گی کہ پھوپھی اماں صلواة اللہ علیہا میں جو اتنے دنوں کے بعد اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام سے ملوں گی تو کیسے ملوں گی؟ کسی وقت فرماتی ہوں گی کہ میں اپنے پاک بھائی علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کے سامنے کیسے جاؤں گی ، پھرکسی وقت فرماتیں کہ پھوپھی اماںصلواة اللہ علیہا میں ہجر و فراق کے دنوں میں بہائے گئے ایک ایک آنسو کا اپنے پاک بھائی سے حساب ضرور لوں گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار