

Loading content...
جس وقت پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے اتنی شدت سے استفسار فرمایا تو پہلے کچھ دیر تک تو عورتیں خاموش رہیں کہ یہ پہلے ہی بہت دکھی ہیں، اب ہم انہیں پاک شہزادوں کی شہادت کی خبر کس طرح دیں، لیکن پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کے بار بار استفسار پر آخر انہوں نے عرض کیا کہ آپ اللہ جل جلالہ کی رضا پر راضی رہتے ہوئے یہ سمجھ لیں کہ شاید خالق کی رضا اسی میں ہو گی کہ دریائے فرات کے کنارے آپ کے دونوں بیٹوں نے دین خدا کو سربلند و سرخرو کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا ہو گا ، وہ یہاں سے وطن واپس جاتے ہوئے حارث بن عروہ تمیمی ملعون کے ہاتھ لگ گئے تھے، اُس سنگدل ملعونِ ازل نے ان پر جو ظلم کئے تھے وہ قابل بیان بھی نہیں ہیں،ظلم و ستم سے ان کے چاند جیسے چہرے کچھ اس طرح داغدار تھے کہ جس وقت ان دونوں کے پاک سر دربار میں لائے گئے تھے وہ پہچاننے کے قابل بھی نہیں تھے ، ہم نے سنا ہے کہ فرات کے کنارے وہ تنہا شہید ہوتے رہے اور کسی نے بھی ان کی مدد نہ کی خدا جانے حارث بن عروہ تمیمی کتنا سنگدل اور ظالم تھا کیا اتنے کمسن معصوم بچوں پر بھی ایسا ظلم مناسب تھا ،اے پاک شہزادی صلوات اللہ علیھاان کے سرہائے اطہر تو کوفہ لائے گئے تھے جبکہ ان کے لاشہ ہائے اطہر دریائے فرات کے کنارے کسی مقام پر دفن ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار