

Loading content...
میرا دل کہتا ہے کہ اس وقت کردگار وفا علیہ الصلواة والسلام کی سگی ہمشیر یعنی جناب مسلم علیہ الصلواة والسلام کی پاک زوجہ صلواة اللہ علیہا نے کوفہ کی عورتوں سے یہ ضرور پوچھا ہو گا کہ شام جاتے ہوئے میں تمہیں کہہ گئی تھی کہ میرے دو معصوم لعل یہاں گم ہو گئے ہیں وہ دونوں ممتا کی امید کی آخری کرن ہیں ماں کا آخری سہارا ہیں کیونکہ سرتاج اور باقی پاک لعل تو میں پہلے ہی اپنے آقا کی نعلین پر قربان کر چکی ہوں اب یہی دو لعل تو ماں کا واحد سہارا ہیں، میں بازار کے ہر چوک پر تمہیں یہی کہتی رہی تھی کہ اگر کسی کو میرے نورِ نظر مل جائیں تو مجھے اطلاع کر دینا، اور انہیں یتیم اور بے وطن مسافر سمجھتے ہوئے اپنے پاس رکھ لینا، اور میرے شام سے واپس آنے تک ان کا خیال رکھنا، یا پھر انہیں مدینہ بھجوا دینا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار