

Loading content...
اہل کوفہ کو اُن کے مظالم یاد دلاتے ہوئے فرمایا کہ یاد کروابھی ہم نے شہنشاہِ ابنیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صف ماتم نہیں لپیٹی تھی کہ تم نے ہمیں ملکہئِ دوجہاں ، دختر رسول ثقلین، ام الحسنین صلواة اللہ علیہا کی صفِ ماتم پر بٹھا دیا اور ایک صدمہئِ عظیم سے دوچار کیا … ابھی ہمارا وہ زخم مندمل نہیں ہوا تھا کہ تم نے ہمیں شہنشاہِ معظم امیر المومنین علیہ الصلواة والسلام کی صف ماتم پر بٹھا دیا… ابھی ان کا درد ہمارے جگر میں تازہ تھا کہ تم نے ہمیں امام مسموم علیہ الصلواة والسلام کے صدمہئِ جانکاہ میں مبتلا کر دیا، ابھی ان کی شہادت کا درد ہمارے دلوں میں تازہ ہی تھا کہ پھر تم نے جو آلام و مصائب کا کڑوا اور تلخ گھونٹ ہمیں پلایا ہے اس کی تلخی ابھی تک ہمارے حلق میں موجود ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار