

Loading content...
میرے ماں اور باپ آپ کے پاک گھرانے پر قربان ، آپ کے ضعیفوں جیسا برگزیدہ اور ذی عزت پوری کائنات میں کوئی نہیں ، آپ کے پاک جوانوں جیسا اس عالم موجود میں کوئی نظر ہی نہیں آتا، آپ کے پردہ دار مستورات صلواة اللہ علیہن جیسی ہستیاں خزانہئِ خداوندی میں نہیں ہیں؟ آپ کی نسل طیب جیسی نسل عالم ہست میں ہو ہی نہیں سکتی اور دنیا کی کوئی طاقت آپ کی عظمت و شان کو گھٹا ہی نہیں سکتی اور نہ ہی مصائب وآلام آپ کے مزاج اقدس کے وقار ودبدبے کو کم کرسکتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار