

Loading content...
اے کوفیو! اس وقت کیا جواب دو گے کہ جب ہمارے پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تم سے دریافت فرمائیں گے کہ اے احسان فراموش قوم! تم جو آخری امت تھے، تم نے ہماری اولادِ طاہرہ کے ساتھ کیا سلوک کیا؟تم نے یہی کچھ کیا کہ کچھ کو شہید کرکے خاک و خون میں غلطاں کر دیا اور کچھ کو اسیر کرکے بازاروں اور درباروں میں پھرایا ، کیا ہمارے احسانات کایہی بدلہ تھا جو تم نے میری پاک اولاد کو اور میری بہو بیٹیوں کو دیا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار