

Loading content...
واللہ تمہیں رونا بھی چاہیے، روئو، خوب روئو، بین کر کے روؤ، اور بہت کم ہنسو، تمہارے لئے اب یہی مناسب ہے، کیونکہ جو ملامت اور بدنامی تم نے اپنے سرلی ہے اور بے حیائی، بے شرمی اور عار سے تم لوگوں نے جو اپنا منہ کالا کیا ہے وہ ابدتک بھی تم نہیں دھو سکتے ، ہم جانتے ہیں کہ تم یہ اپنی بدنامی اور ذلت پر آنسو بہا رہے ہو،کیونکہ تم نے خلاصہئِ نبوت و امامت کو شہید کیا ہے، رسالت کے مخزن ومعدن کو شہید کیا ہے، تم جوانانِ جنت کے سردار کو شہید کرنے کی بدنامی میں مبتلا ہوئے ہو، اِس لئے تم ہمیشہ مبتلائے بدنامی ورسوائی ہی رہو گے، تم لوگوںنے اپنے برگزیدہ لوگوں کی جائے پناہ اورکعبہئِ امن کو شہید کیا ہے، وہ تمہاری جماعت کے لئے حفاظتی قلعہ تھے، مینارِ ہدایت تھے، تمہارے درمیان سنت اِلٰہی کوجاری فرمانے والے تھے ،تمہارے دین ودنیا کی سلامتی کے ضامن تھے، جمیع امور جدال و قتال میں تمہار ے مرجع تھے اور فیصلہ ئِ عدل فرمانے والے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار