

Loading content...
تم ہمارے ساتھ ایمان کے رشتے جوڑ تے ہو پھر پتہ ہی نہیں چلتا کہ کفر اختیار کرکے اپنے سارے کئے کرائے پر پانی پھیر دیتے ہو، اپنے مطلب کے حصول کیلئے دنیا کی کسی بھی برائی کو اختیار کرنا تم عیب نہیں سمجھتے ہو، تمہارے سینے عجب تملق (خوشامد) کینہ اور تکبر سے بھرے ہوئے ہیں، تمہارا تملق اور چال بازی ان پیشہ ور لونڈیوں کی طرح ہے کہ جو ترچھی نگاہوں کے جال پھینک کر دشمنی کرتی ہیں، تمہاری مثال غلاظت کے اُس ڈھیر کی سی ہے کہ جس پر سبزہ اُگ آتا ہے، تم اس چاندی کی مثال ہو جو ملمع کاری میں استعمال کی گئی ہو،جس کا رنگ چند دن میں ہی کالا ہو جاتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار